کوویڈ ریسرچ
ٹرسٹ (ایل ٹی ایچ ٹی) مقامی کمیونٹیز کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے تاکہ کوویڈ کے تحقیقی مواقع کے بارے میں موجود معلومات کو بہتر طور پر سمجھنے میں مقامی لوگوں کی مدد کرسکے
جن لوگوں کو کوویڈ کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے ، ہم ان کو بتانا چاہتے ہیں کہ آپ کو کسی تحقیقی مطالعہ میں حصہ لینے کے لئے کہا جاسکتا ہے۔ ہماری کوویڈ
تحقیقاتی ٹیم اس میں دلچسپی رکھنے والے مریضوں سے مختلف مطالعات کے بارے میں بات کرنے کے لئے تیار ہوگی۔
کوویڈ انسانوں کے لئے ایک نیا وائرس ہے اور اس وائرس کے خلاف جنگ میں ریسرچ کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ تحقیق کے ذریعے ، ہم کوویڈ مریضوں کو فراہم کی جانے والی امداد اور دیکھ بھال میں نئی دوائیں ، علاج کی جانچ پڑتال سکتے ہیں۔
آپ نیچے دیے گے ویب ساءیٹ پر جا کر:
کلینیکل ٹرائلز کوششوں کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرسکتے ہیں
کوویڈ ویکسین ریسرچ
ویکسین تیار کرنا لوگوں کوکوویڈ
سے بچانے کی کوشش کا ایک اہم حصہ ہے۔
لیڈز ٹیچنگ ہسپتال این ایچ ایس ٹرسٹ (ایل ٹی ایچ ٹی) نے لیڈز ، ہیروگریٹ اور یورک میں بڑے پیمانے پر
ویکسین ریسرچ بھرتیوں کے لئے منصوبہ بنانے کے لئے شہر بھر میں ویکسین ریسرچ فراہم کرنے کی ٹیم کا آغاز کیا ہے۔
اس خطے کے لئے متعدد مختلف تحقیقی مطالعات پر غور کیا جارہا ہے ، لہذا آنے والے ہفتوں میں ہر ویکسین کے بارے میں مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔ مگر اب اس وقت کے لئے ، ہمیں ضرورت ہے کہ لوگ حصہ لینے میں اپنی دلچسپی درج کریں تاکہ جب ہم لوگوں کو بھرتی کرنا شروع کریں تو ہم فورا” ہی رابطہ کرسکیں
ایسا تب ہی ممکن ہے جب بڑے پیمانے پر ویکسین ریسرچ اسٹڈیز کے لیۓ ہماری برادری کے زیادہ سے زیادہ لوگ اپنا نام رجسٹر کر وایئں اور اس میں حصہ لیں۔ اس سے محققین کو ایک بہتر تفہیم اور سمجھ مل سکتی ہے کہ ہر ایک ویکسین کتنی اچھی طرح سے کام کرتی ہے ، اور یہ مختلف برادرئیوں کے لئے کس طرح کام کرتی ہے۔
لیڈز ٹیچنگ ہسبتال ٹرسٹ کی حیثیت سے ہمارا مقصد اس سال اکتوبر میں لیڈز ، ہیروگریٹ اور یورک میں ویکسین ریسرچ ٹرائل شروع کرنا ہے۔
ویکسین ریسرچ کے بارے میں مزید معلومات کے لئے اور رجسٹر کرنے کے لئے
مندرجہ زیل ویب سائٹ ملاحظہ کریں